‘کیمبرج نے 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر اتفاق کرلیا’

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تفصیلی گفتگو کے بعد کیمبرج نے 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اے لیول اور اے ایس لیول کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے، اس حوالہ سے کیمبرج تفصیلات بعد میں فراہم کرے گا۔شفقت محمود نے طلبا کی امتحانات میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں