کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سمیت 5 افراد آج طلب

لاہور: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف سمیت 5 افراد کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف، بشریٰ بی بی، حماد اظہر، حسان خان نیازی اور مراد سعید کو 21 جون کو شام 7 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا گیا ہے۔سمن میں کہا گیا کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں، ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت 5 ملزمان کی جے آئی ٹی کے سامنے حاضری یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں