کورونا کی تیسری لہرکو کسی طرح بھی غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،وزارت صحت

اسلام آباد:وزارت قوی صحت سروسز نے خبردار کیا ہے کہ ‏کورونا کی تیسری لہر کو کسی طرح بھی غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ کورونا کیسز میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں نظام صحت پر دبائو برقرار ہے۔ اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ احتیاط کو لازمی طور پر اپناتے رہیں تاکہ اس وبا پر جلد قابو پایا جا سکے۔دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 اموات ہوئیں جن میں سے 8 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 301 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 52 فیصد,لاہور میں 50 فیصد،پشاور میں 35 فیصد اور اسلام آباد میں 57 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 68 فیصد،اسلام آباد میں 47 فیصد،گجرات میں 96 فیصد اور راولپنڈی میں 37 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 282 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 304،پنجاب میں 17 ہزار 933،خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 786،اسلام آباد میں 5 ہزار 226، بلوچستان میں 684,گلگت بلتستان میں 279, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 70 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 288 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 364 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 849 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 11 ہزار 946، بلوچستان میں 19 ہزار 374،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975، اسلام آباد میں 53 ہزار 136،خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 204، پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار 743 اور سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 965 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 482 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 6 ہزار 48 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 238 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں کل 552 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 203 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 339 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 98 لاکھ 95 ہزار 515 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 104 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں