اسلام آباد: کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، سندھ میں 2 لاکھ 44 ہزار 340، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 451 بلوچستان میں 18 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 176 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 48 ہزار 316 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 381 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 745 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 133 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 681، سندھ میں 3 ہزار 969، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 879، اسلام آباد میں 476، بلوچستان میں 194، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری