چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا: جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک چین کی پالیسی برقرار ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔
خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں