پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو عمران خان کی قیادت میں لاہور سے حقیقی آزادی مارچ شروع کیا تھا اور پی ٹی آئی کا قافلہ کل گوجرانوالہ پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں