پی ٹی آئی کا پنجاب میں لیگی اراکین سے رابطے اور نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگی اراکین اسمبلی سے رابطوں اور نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ سینٹرل پنجاب سے ن لیگ کے 3 سے 4 اراکین رابطے میں ہیں، پنجاب اسمبلی میں ہمارے اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 187 ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جس دن اعتماد کا ووٹ ہو گا ہمارے ممبران اسمبلی کی تعداد پوری ہو گی، کل کے اجلاس میں بھی ہماری اپوزیشن کے مقابلے میں اکثریت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں