اسلام آباد: پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نبرد آزما ہوں گی۔ میچ رات 7 بجے شروع ہو گا۔بڑے میچ سے قبل پشاور اور کوئٹہ اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونگے۔ پشاور زلمی وہاب ریاض اور کامران اکمل کے بغیر میدان میں اترے گی جبکہ گلیڈی ایٹرز شاہد آفریدی کے بغیر میچ کھیلیں گے۔ ییلو شرٹس کی کپتانی شعیب ملک کریں گے۔ آخری پانچ میچوں میں پشاور زلمی کا پلہ بھاری ہے۔ انہوں نے چار مرتبہ کوئٹہ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔خیال رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ دو اوور میں تین وکٹ پر پورا کر لیا۔ فاتح کپتان محمد رضوان نے ایونٹ کی پہلی ففٹی مکمل کی، وہ ناٹ آؤٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ صہیب مقصود 30، اوپنر شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے پہلے میزبان کراچی کنگز کو 66 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، شرجیل خان نے 43 رنز بنائے جوکلارک 26، کپتان بابر اعظم 23 رنز کا اضافہ کر سکے۔ اسٹائلش لیگ اسپنر عمران طاہر نے 3 شکار کیے۔ شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد