اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.593ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے ادا کئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق قرضوں کی ادائیگی قومی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے جن کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مالی سال کے دوران پاکستان نے ماضی میں حاصل کئےگئے 14.578ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی ہے۔ جولائی تا ستمبر2020کے دوران پاکستان نے قرضوں کے اصل زر کی مد میں 2.934ارب ڈالر جبکہ مختلف غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 659ملین ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020میں 11.345ارب ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ 3.233ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد