پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو امریکا کی ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو امریکا کی ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستانی قیادت رابطے میں ہیں، اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ سب ایک راستے پر چل رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ سب کے مفاد میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی برادری اور امریکا کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام دھڑوں پر مشتمل افغان حکومت کی بات کی، خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں