وزیراعظم کا لندن میں قیام بڑھ گیا، شہباز اور نوازشریف کی آج پھر ملاقات متوقع

لندن: وزیراعظم کا لندن میں قیام بڑھ گیا، شہبازشریف اور نوازشریف کی آج پھر ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان آج پھر ملاقات کا امکان ہے، نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات چیت ہوگی، دیگر اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے، وزیر اعظم نے گزشتہ رات لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں نوازشریف سے تین دن میں چار ملاقاتیں کیں، ملکی صورتحال پر صلاح مشورے کئے گئے، پاکستان میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے، شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں