وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو ’نہ گھبرانے ‘ کا پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے تو حالات بہت برے اور ملک دیوالیہ ہو چکا تھا لہٰذا مجھے اپنی کابینہ کو کہنا پڑتا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ای تجارت پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی آگئی ہے، عون عباس بپی کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ کام وہی کرسکتا تھا جس میں جنون تھا۔ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مراعات دے رہے ہیں۔ دنیا کا مستقبل بہت تیزی سے ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف جا رہا ہے اور ٹیکنالوجی کا انقلاب ہمارے ملک، نوجوانوں کو ہرگز نہیں مس کرنی چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اگلے چند سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 50ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کر سکتے ہیں بلکہ ایک سے دو سالوں میں تھوڑے سے کام کی بدولت یہ ایکسپورٹ دو ارب سے پونے چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مراعات دے رہے ہیں اور آپ کے سامنے جتنی بھی رکاوٹیں ہیں ان کو ہٹاتے جائیں گے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کر سکیں اور وہ ٹیکنالوجی کے انقلاب کا پورا فائدہ اٹھائیں۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بل گیٹس سے تعاون چاہتے ہیں، آنے والے دنوں میں اس بارے میں خوشخبری سنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں