ن لیگ کی سیاست لاہور میں دفن، اعتماد کے ووٹ کا منصوبہ 3 دن پہلے کا تھا: شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئےآب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہےاعتمادکی منصوبہ بندی3دن پہلےکرلی گئی تھی ن لیگ کی سیاست کواُن کےشہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہےعمران خان اسمبلیاں تحلیل کرےگااورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرےگا
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں