نواز کا شہبازشریف سے رابطہ ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: پنجاب کی سیاسی صورتحال بارے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
رابطے میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب کی اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی تھی ۔دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے وزیر اعلیٰ دو دن بعد ایڈوائز گورنر کو بھیجیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں