اسلام آباد: ملک بھر میں کل سے مختلف دورانیہ کی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔ مہم کے دوران کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔
پنجاب میں پانچ روزہ مہم کے دوران دو سے پانچ سال کے بیس کروڑ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم میں ایک لاکھ بیس ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔
سندھ میں ایک ہفتہ کی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے نوے لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ خبیر پختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق تقریباََ تیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائیں گی۔ پولیو ٹیمیں بس اڈو ں ،ریلوے سٹیشن ،افغان پناہ گزین کیمپوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی موجود ہونگی تاکہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔