لاہور: اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں،حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہمیں بطور معاشرہ سوچ بچارکرکے اس کی اصلاح کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اپنے دفاع سے متعلق بتائیں ، اسی طرح خواتین بھی چوکنا رہیں اور معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیں اوردفاعی حکمت عملی مرتب کریں ۔ میری تجویز ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے لئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں اور اس کی روزانہ مشق کی جائے ۔اداکارہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سخت قوانین بنائے اوران پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،اگراس طرح کے واقعات کی روک تھام میں پولیس کی جانب سے کوتاہی برتی جاتی ہے تو اس کی کم سے کم سزا نوکری سے برخاستگی ہونی چاہیے ۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری