لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں دھماکا، 7 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ جوہر ٹاون میں واقع احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا ہے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ایک گھر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ بم ڈسپازایبل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں