لاہور میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4 اعشاریہ 1 جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں