لاہور: پاکستانی فلم سٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشینوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھٹو ایک سوچ اور نظریے کا نام تھا۔ بھٹو کے جانشین وہ کاغذ کو جوڑنے کی کوشش میں ہیں جو بھٹو نے عالمی طاقتوں کے سامنے پھاڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب بھٹو کی وہ سوچ گھر بدل چکی ہے اور عمران خان اس سوچ کا جانشین ہے۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا