شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ، 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ان پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں