کراچی: سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان میں جھگڑا ہوا، ایک دوسرے کو دھکے اور ہاتھا پائی کی گئی۔ خرم شیر زمان اور مکیش کمار چاولہ کے درمیان غیر پارلیمانی الفاط کا استعمال بھی ہوا۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس میں وقفہ دعا کے دوران ایوان میں حکومت اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کو کتے نے کاٹا، جس سے ان کا انتقال ہوا، شہر میں آج کل کتے بڑھ گئے ہیں۔ خرم شیر زمان کے ریمارکس پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ نے خرم شیر زمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھ جاؤ اور اپنی زبان پر قابو میں رکھو۔نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ بشریٰ راجپر کو کالج کے باہر سے اغواہ کیا گیا، راجپر کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا، بچیاں محفوظ نہیں ، اللہ سب کی عزتیں محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 سالہ بچہ اسامہ بندھانی سے موبائل چھینے کے دوران گولی ماری گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد