ریاض:سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کے نیتجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملے کیا گیا لیکن ایئرپورٹ پر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔تاہم ڈرونز کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری