دنیا میں پاکستانی مردوں کیخلاف نفرت پھیل رہی ہے: رابی پیرزادہ

لاہور: رابی پیرزادہ نے کہا کہ امریکا میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک ریپ ہوتا ہے مگر اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔رابی پیرزادہ نے مینارِ پاکستان واقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہر پلیٹ فارم پر یہ ثابت کیا جارہا ہے کہ ان 400 آدمیوں میں ایک بھی کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں تھا بلکہ سب جانور تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘یا اللہ، ہماری بہنوں بیٹیوں کو محفوظ اور صحیح راستے پر چلا، جو مرد غلط ہیں انہیں احساس ہو کہ ایسے کاموں سے صرف لڑکی کی ہی نہیں بلکہ لڑکوں کی عزت بھی خراب ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں