پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کی تحصیل متھرا اور ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 630 ہے، مرد ووٹرز ایک لاکھ 20 ہزار 738، خواتین ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 892 ہے۔
تحصیل متھرا میں مجموعی طور پر 155 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، الیکشن کے لئے 496 پریزائیڈنگ افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ میدان میں ہیں۔
یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) سےتعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی۔
تحصیل حویلیاں
دوسری طرف تحصیل حویلیاں میں چیئرمین کیلئے ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں 134 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 25 حساس اور 40 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔
تحصیل حویلیاں میں چیئرمین شپ کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، یہ نشست چیئرمین عاطف منصف کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی، ایک لاکھ 65 ہزار 800 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تحصیل متھرا میں گزشتہ الیکشن کے نتائج
جے یو آئی کے فرید اللہ خان 22 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔
جماعت اسلامی کے افتخار احمد 15 ہزار 844 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پیپلز پارٹی کے علی عباس خان 9 ہزار 835 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے تھے۔
Load/Hide Comments