خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، عمران خان کو التوا مانگنے پر پر دوسری بار جرمانہ

اسلام آباد: عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے کیس میں التو اکی درخواست جمع کروائی گئی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر التوامانگنے پر ایک بار پھرجرمانہ عائد کردیا، عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلا کی جرح موخر کردی گئی، عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے کیس کی سماعت کے لیے 22 اکتوبر آئندہ تاریخ مقرر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں