حافظ نعیم الرحمٰن کے میئر کراچی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظور

کراچی: کراچی کی میئر شپ کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے۔
جماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔
15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے گزشتہ روز ریجنل الیکشن کمیشن میں میئر کراچی کیلئے نامزدگی فارم جمع کرائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں