جرمن انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آگے، اینگلا مرکل کے سیاسی اتحاد کا دوسرا نمبر

برلن: جرمنی کے انتخابات میں ایگزٹ پولز کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کوسبقت مل گئی، 205 نشستوں پر برتری حاصل کر لی۔ اینگلا مرکل کا سیاسی اتحاد 195 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جرمنی میں عام انتخابات،اینگلا مرکل کی پارٹی نے اکثریت کھو دی، کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل کرسچن یونین کے اتحاد کے باوجود دوسرے نمبر پر، سوشل ڈیموکریٹ پارٹی سبقت لے گئی۔

الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق سب سے زیادہ کامیاب سوشل ڈیموکریٹ پارٹی نے ماضی کے مقابلے میں 8 فیصد زائد ووٹ حاصل کیے۔ اینگلا مرکل کی پارٹی کے ووٹوں میں کمی کا تناسب بھی آٹھ فی صد ہی رہا اور تاریخ کا بدترین نتیجہ سامنے آیا۔ گرین پارٹی بھی سو سے زائد سیٹوں کےساتھ تیسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

بدترین کارکردگی کےباوجود اینگلا مرکل کے کرسچن ڈیموکریٹک الائنس نے امید کا دامن نہیں چھوڑا، چانسلر کے امیدوار آرمین لاشیٹ نے کہا ہے کہ ان کا سیاسی اتحاد حکومت سازی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا جب کہ سوشل ڈیموکریٹ رہنما اولاف شولس کے مطابق جرمن عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے، وہ حکومت سازی کےلیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں