بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں مقامی الیکشن، سیاسی حقوق بحال کرنے چاہئیں:امریکا

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اعلیٰ سطح پر بات چیت کی ہے۔
ڈونلڈ لو نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، دیرینہ مسئلے کا حل پاک بھارت مذاکرات سے ہی ممکن ہے، امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اعلیٰ سطح پر بات چیت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں الیکشن اورسیاسی حقوق بحال کئے جائیں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ میڈیا اپنا کام آزادانہ طور پر وہاں جاری رکھ سکے، امید ہے آئندہ برسوں میں کشمیر میں یہ امن یقینی بنایا جا سکے گا۔

ڈونلڈ لو نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا، ڈونلڈ لو نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے کوئی سوال نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں