بھارتی یوم آزادی، کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے بینرز لگانے پر پولیس کا لاٹھی چارج

کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں شہریوں نے بھارت کے یوم آزادی پر ٹیپو سلطان کے بینرز لگانے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹیپو سلطان کے بینرز زبردستی اتروا دیے تو شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، حالات کشیدہ ہونے پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
یاد رہے کہ کرناٹک کے اکثر شہری ٹیپو سلطان کو قومی ہیرو سمجھتے ہیں اور انگریز کے خلاف ان کی قربانی کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن بی جے پی سرکار ایک مسلمان ہیرو کو قبول کرنے سے انکاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں