ممبئی: بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فرنچائز ’ویلکم‘ کے پارٹ 3 کیلئے ارشد وارثی نے سنجے دت اور اکشے کمار کو جوائن کرلیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’ویلکم3‘ روایتی زندگی سے ہٹ کر ایک الگ قسم کی میگا فلم ہوگی، فلم کی لاگت اور اختتام غیر حقیقی ہوگا اور یہ عام زندگی سے بڑھ کر شائقین کو محظوظ کرے گی۔ارشد وارثی نے سلور اسکرین پر کم نظر آنے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین سینما کا انداز اب تبدیل ہوگیا ہے اور اب یہاں زیادہ تر سپر ہیروز کی فلمیں بنائی جارہی ہیں جس کا تصور ان کیلئے تھوڑا عجیب ہے۔انہوں نے فلم میں معروف کامیڈین اسٹارز سنجے دت، اکشے کمار اور پریش راول کی موجودگی کی بھی تصدیق کردی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری