جے پور: بھارتی ریاست راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مگ 21 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔طیارے کو فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی فضائیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا مگ 21 ایک تربیتی پرواز پر تھا۔ اسے سپرش رانا نامی پائلٹ اڑا رہا تھا۔انڈین طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہو گیا تھا۔طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھارتی فضائیہ نے کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری