اسلام آباد: عوام کیلئے بری خبر ہے،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری