بارشوں، سیلاب سے تباہی، بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 تک جا پہنچی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 166 تک جاپہنچی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ 2 ماہ سے مون سون کی جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارشوں سے اب تک 166 افراد جاں بحق جبکہ 75 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں، 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں، ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ پاک فوج بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں