اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری