آرمی چیف کی تقرری سے عمران خان کو بڑی تکلیف ہے: مریم نواز

چشتیاں: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل آرمی چیف کی تقرری کی عمران خان کو بڑی تکلیف ہے، کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے مہنگائی بڑھی ہے،پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھی تو کہہ دیا تسلیم نہیں کرتی،میں نے قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ شہباز شریف دن رات ان کی لگائی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے،شوکت ترین اپنے وزرائے خزانہ کو کہتا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھو، پاکستان دشمنی اس کونہیں کہتے تو پھر کس کو کہتے ہیں،آئی ایم ایف پیسہ شہبازشریف نہیں پاکستان کو دے رہا تھا۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج مجھے پتا چلا ہے اس پرفرد جرم عائد ہوئی ہے،نوازشریف کو ایک اقامہ رکھنے پر دفتر سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا،سیاست دان نہیں بلکہ بدمعاشوں کا گروہ ہے۔ شہباز شریف روزانہ سیلاب متاثرین کے درمیان ہوتا ہے، یہ دودفعہ دکھاوے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیلاب متاثرین کے پاس گیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل اس نے کہا ن لیگ کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ پاکستان کو بنانے، سجانے والی جماعت ہے،فارن فنڈنگ لینے والے کو ووٹ دے کر کیا ثواب کی بات ہے،آج کل آرمی چیف کی تقرری کی اس کوبڑی تکلیف ہے،کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقررمیرٹ پرہوا تھا؟تمہارا تقرر کرنے کے لیے آر ٹی ایس کو بٹھانا پڑا تھا،تمہارا تقرر کرنے کے لیے نوازشریف کو نااہل کرنا پڑا،کبھی خاتون جج کودھمکیاں دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں