اوہائیو: ایف بی آئی کے دفتر میں گھسنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

نیویارک: امریکی ریاست اوہائیو میں ایف بی آئی کے دفتر میں گھسنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ سنسیناٹی شہرمیں اس وقت پیش آیا جب مسلح شخص نے امریکی تحقیقاتی ادارے کی وزیٹر سکریننگ والی عمارت میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔
فرارہونے پر جب اس کا پیچھا کیا گیا تو پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وہ مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بیالیس سالہ رکی شفر کے نام سے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں