انسداد منشیات عدالت:‌ رانا ثنا کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کچھ دیر میں فیصلہ سنائے گی۔

عدالت میں سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں