قندھار: افغان صوبے قندھار میں گورنر ہاؤس کی پارکنگ میں دھماکے میں ایک سرکاری افسر اور سیکورٹی گارڈ ہلاک جبکہ ایک محافظ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق گورنر قندھار کے سیکرٹری کے پارکنگ میں داخل ہوتے ہی دھماکا ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے مزید 5 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر روس نے خطے میں امریکی اڈے قائم کرنے کی مخالفت کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار، پکتیا اور بدخشاں کے اضلاع پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ان اضلاع میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔افغانستان سے جزوی امریکی انخلا کے بعد طاقت کا توازن طالبان کے حق میں جاتا دکھائی دیتا ہے جس کا بھرپور مظاہرہ طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں پر قبضہ کی صورت میں نظر آ رہا ہے، امریکہ اس حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے اور طیاروں سے بمباری کی کارروائیاں کر چکا ہے۔ادھر روس کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلووف نے کہا ہے کہ روس علاقے میں امریکی اڈے قائم کرنے کا مخالف ہے اور واشنگٹن کو اس سے باخبر کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد