آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر دیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے، ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں